لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لندن میں کونسل ٹیکس عائد، بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زون 1 کے مصروف اوقات میں ٹیوب کرایوں میں 12فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ آف پیک کیلئے ٹیوب کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ ڈے ٹریول کارڈ میں زون 1-6 تک 4 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے، زون 1-4 کیلئے ٹیوب کرایوں میں 70 پینس اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفت روزہ پاس کی قیمت میں 1.40 پاؤنڈ اضافہ ہوا ہے، جبکہ لندن کے ہر گھر کے کونسل ٹیکس میں 9.7 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔گریٹر لندن میں بینڈ ڈی کے کونسل ٹیکس میں 38.55 پاؤنڈ کا اضافہ ہوا ہے، کرایوں اور کونسل ٹیکس میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

میئر آف لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے مطلوبہ فنڈ نہ دینے سے اضافہ ضروری ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ لندن ہماری ترجیح ہے۔

Ansa Awais

Content Writer