انارکلی پان منڈی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Pan Mandi Blast CCTV
کیپشن: Blast CCTV
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: پرائز بانڈ شاپ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق آج انارکلی پان منڈی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 28 افراد زخمی جبکہ 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اس افسوس ناک واقعہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پرائز بانڈ شاپ میں لگے کیمروں کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق 1 بج کر پنتالیس منٹ پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث دکان کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔