ویب ڈیسک : ملائیشین کمپنی پروٹون اور الحاج فا گروپ کی مقامی طورپر اسمبل شدہ گاڑی پروٹون 'ایکس 70' فروخت کے لئے پیش کردی گئی ۔ اسٹیٹ آف آرٹ گاڑی پاکستان کی پہلی انٹیلی جنٹ ایس یو وی ہے۔
رگاڑی 2 مختلف ورژنز میں متعارف کرائی گئی ہے، ایک ایگزیکٹو آل وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی) جس کی قیمت 45 لاکھ 90 ہزار مقرر کی گئی ہے اور دوسرا پریمئیر فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی) ہے جس کی قیمت 48 لاکھ 90 ہزار ہے۔
دونوں گاڑیاں 1500 سی سی ٹربوج چارجڈ انجن سے لیس ہیں جو 176 ہارس پاور اور 255 این ایم ٹارک فراہم کرتا ہے۔ 7 اسپیڈ ڈی سی ٹی آٹومیٹک ٹر انسمیشن کے ساتھ وائس کمانڈ، ایکٹیو آل وہیل ڈرائیو سسٹم، ایل ای ڈی ہیڈلیمپس ڈی آر ایل ایس کے ساتھ، 360 ڈگری کیمرا، ڈرائیو پاور سیٹ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے فیچرز قابل ذکر ہیں۔
Al-Haj Automotive conducted the line off ceremony of the first Locally assembled Proton X70 that was also attended by Shahid Afridi. #AlHajAutomotive #AlHaj #ProtonX70 #ShahidAfridi #Proton #Pakistan ???????????????? pic.twitter.com/xFsDJNVVs1
— Developing Pakistan (@developingpak) January 19, 2022
ایف ڈبلیو ڈی ورژن میں اے ڈبلیو ڈی کے فیچرز کے ساتھ چند اضافی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں، جن میں ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنس سسٹم، فرنٹ پسنجر پاور سیٹس اور پینورامک سن روف بھی دستیاب ہے
8 انچ کا ٹچ انفوٹینمنٹ سٹم موجود ہے جسس میں سم سلاٹ اور وائی فائی کنکٹویٹی جیسے آپشنز موجود ہیں اوراسی طرح 9 اسپیکر ساؤنڈ سسٹم بھی گاڑی کا حصہ ہے۔مسافروں کے تحفظ کے لیے 6 ایئربیگز، این 95 ریٹڈ ایئر پیوریفائر سسٹم، اے بی سی، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن، بریک اسسٹ اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔