میکال حسن اور شہزاد علی خان منفرد میوزک متعارف کروائیں گے

میکال حسن اور شہزاد علی خان منفرد میوزک متعارف کروائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (سٹی42) صوفی بینڈ کو متعارف کروانے والے میکال حسن اور نامور قوال شہزاد علی خان  ایسٹ اینڈ ویسٹ کے حسین امتزاج  سے ایک البم ریلیز کرنے جارہے ہیں  انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارا یہ کام عوام کو پسند آئے گا، فلوٹ کا بہترین رول ادا کرنے والے احسن خان بھی بینڈ کا حصہ ہونگے۔

میکال حسن نے کہا کہ میں نے شہزاد علی خان کیساتھ مل چند ایک شو بھی کیئے جہاں ہمیں بہت پذیرائی ملی ہے جس نے مجھے مجبور کیا کہ میں شہزاد علی خان کیساتھ مل کر کام کروں اور عوام کیلئے کچھ نیا کروں۔ انہوں نے''روایت'' کے بارے میں بتایا کہ  ''روایت'' سریزایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر ہم  نے بہت سارے نامور گلوکاروں کیساتھ گمنام گلوکاروں کو بھی متعارف کروایا ہے عنقریب '' روایت'' البم ریلیز کردیا جائیگا۔

شہزاد علی خان نے بتایا ہے کہ میکال حسن ایک بہت پیار کر نے والے انسان ہیں ،میکال حسن اپنے آپ میں ایک اکیڈمی ہیں جن سے بہت سارے لو گو ں نے سیکھا ہے،میں بھی جب سے ان سے ملا ہوں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا اور آئندہ بھی سیکھتا رہوں گا۔

شہزاد علی خان نے بتایا ہے کے آنے والے کچھ دنوں میں ہم دونوںکی مشترکہ کچھ قوالیاں  میکال حسن کے نئے انداز میں عوام کے سامنے ہونگی جس میں آواز شہزاد علی خان کی ہو گی اور میوزک میکال حسن بینڈ کا ہو گا۔