فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑی مالکان ہوجائیں خبردار

Vehicles have fancy number plate
کیپشن: Vehicles
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: جعلی، فینسی، غیر نمونہ کےخلاف کارروائی اور وارننگ مہم کا آخری روز، کل سے  فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس والی وہیکلز کےخلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کےخلاف مقدمات درج ہونگے، گذشتہ ایک ہفتے سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو وارننگ جا رہی ہیں۔ آگاہی اور وارننگ مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام پہنچایا گیا۔ 4 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کے دوران اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد شہریوں کو واننگ دی جاچکی ہیں جبکہ مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہونگے۔ بوگس، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا۔

منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں اور ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا.