کورونا صورتحال خطرناک ،انتظامیہ غیر سنجیدہ،تاجروں نے بڑا مطالبہ کردیا

کورونا صورتحال خطرناک ،انتظامیہ غیر سنجیدہ،تاجروں نے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان :کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی مگر ضلعی انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے میں غیر سنجیدہ، تاجر برادری اپنی مدد آپ کے تحت ہی بازاروں میں کورونا بچائو اقدامات کررہی ہے۔تاجرتنظیموں نے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کا مطالبہ کردیا۔
 
صوبائی دارالحکومت میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے ،مگر شہری حکومت بازاروں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے شہر کی کسی مارکیٹ یا بازار میں ضلعی انتظامیہ کے کورونا بچاو اقدامات اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کراتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔دیگر مارکیٹوں کیطرح انارکلی بازار میں صدر حاجی نعیم خان نے اپنی مدد آپ کے تحت تاجروں ،گاہکوں اور بازار سے گزرنے والے شہریوں میں سرجیکل ماسک تقسیم کیے صدر حاجی نعیم خان نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ بھی تاجرؤں کا ساتھ دے تو کورونا ایس اوپیز پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے  عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا 4 لاکھ 78 ہزار 517 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 304، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، بلوچستان میں 18 ہزار 640، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer