24 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی، اہم انکشاف

24 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی، اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) چوہنگ کے علاقے میں چوبیس سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان لڑکی شادی شدہ تھی اور اپنے خاوند سے جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا ۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ چوہنگ کے علاقے سے ایک لڑکی جناح ہسپتال لائی گئی جس کی شناخت ثمن عباس کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حالات اور اہلخانہ سے پوچھ کچھ کہ بعد پتہ چلا کہ چوبیس سالہ ثمن عباس نے خاوند سے لڑائی جھگڑے کے بعد خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق ثمن عباس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھائیں ۔ متاثرہ لڑکی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ  پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ قانونی مسائل بھی ہیں اور اس امر کی نگرانی کرنے کے لیے بھی کوئی نظام موجود نہیں کہ جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں۔اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن نامی مرض بہت سارے مسائل کے مجموعے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خود کشی کی کوشش اعصابی تبدیلیوں کے باعث ہوتی ہے جو ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی جو مختلف اقسام کے ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔

جدید تحقیق کے مطابق وہ بیماری جسے ہم ' ڈپریشن' کے نام سے جانتے ہیں، وہ دراصل کئی مختف بیماریوں کا مجموعہ ہے، جن کی مختلف دماغی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ رواں سال میں مختلف وجوہات کی بنا پر پندرہ افراد نے موت کو گلے سے لگا لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer