ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایزی پیسہ شاپ میں ڈکیتی, مزاحمت پر ایک شخص قتل

 ایزی پیسہ شاپ میں ڈکیتی, مزاحمت پر ایک شخص قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہورکے علاقے ریس کورس میں ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکرایک شخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا۔ دوڈاکوعلامہ اقبال روڈ پر ایزی پیسہ اور ہیرسیلون کی دکان میں داخل ہوئے۔ایک ڈاکوکوتعاقب کرکے گرفتارکرلیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ریس کورس کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا،جاں بحق شہری کی 40 سالہ اعجاز کے نام سے شناخت ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی،پولیس کا کہناتھا زخمی 37 سالہ اشفاق کوسروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سےاعجاز نامی شخص جاں بحق ہوا جس کے پیٹ میں گولی لگی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا،اشفاق کے سر کو گولی چھو کر گزری، حالت تسلی بخش ہے، پولیس ذرائع کے مطابق علامہ اقبال روڈ پر ایزی پیسہ اور ہیر سیلون کی دکان میں 2 ڈاکو داخل ہوئے،دوران واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،ایک ڈاکو کو تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔

فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی۔

گزشتہ روز تھانہ سندر کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی برانچ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 10 لاکھ کے قریب کی لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے تھے،کنٹری ہیڈ کے ایف سی گوہریز خان کا کہنا تھا کہ دوران ڈکیتی ملازمین کی جانب سے پولیس کو بروقت اطلاع کرنے کے باوجود ملزمان عقبی دروازے سے فرار ہو گئے، جس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضع دیکھا جاسکتا ہے۔

 ایک ماہ کے دوران یہ اسی برانچ پر دوسری واردات ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ او سندر کی جانب سے بجائے مدد کرنے کے لئے انتہائی غلط رویہ اختیار کیا اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا۔ ڈولفن سکواڈ مین انٹری پر کھڑےرہے جبکہ ملزمان عقبی راستے سے فرار ہوگئے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer