ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں مفتی قوی خود اپنے کارناموں کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دوروز قبل روز ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ہاتھوں مفتی قوی کے تھپڑ کھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے تہلکہ مچا دیا تھا، اس ویڈیو کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مفتی قوی اور حریم شاہ سمیت دیگر لوگ ایک ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی میز پر ان سے باتیں کی جارہی ہیں اور وہ اپنے حوالے سے انکشافات کیے جارہے ہیں۔ مفتی قوی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ 'پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے اور اس لیے پیتا ہوں کہ میرے دل کے حوالے سے کہا کہ اچھی ہے'۔

پارٹی میں گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر مفتی قوی کہتے ہیں کہ ایک نہیں بہت ساری ہوں گی، مفتی قوی کے قرب میں بیٹھنا خواتین کی خواہش ہے، کبھی عاشق حسین کو اداکارہ میرا کے پاس لے جاؤں گا۔

مفتی قوی نشے سے متعلق حریم شاہ کے سوال پر وہاں موجود دوسری خاتون کو سرگوشی سے بتاتے ہیں کہ اس وقت میرے بریف کیس میں چرس کے 4 سے 5 سگریٹ ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی گفتگو لیک نہ ہونے کی ضمانت مانگتے ہیں جس کے بعد پھر شراب پینے کا اعتراف کرتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer