ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال میں نئی لفٹوں کا افتتاح

جناح ہسپتال میں نئی لفٹوں کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) جناح ہسپتال میں شیخ اعجازاحمد ٹرسٹ اور گوہر اعجاز فاونڈیشن کی جانب سےدونئی لفٹس کاافتتاح کردیا گیا،شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ ڈائیلسزسینٹر کےسٹاف میں ماہانہ بہترین کارکردگی پرانعامات تقسیم کیےگئے۔

جناح ہسپتال کی عرصہ دراز سےخراب لفٹیں چلا دی گئیں جبکہ ہسپتال میں دونئی لفٹوں کی تنصیب بھی کردی گئی،ان لفٹس کوشیخ اعجاز احمد ٹرسٹ کےسربراہ اورجناح ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کےچیئرمین گوہراعجازنے ٹھیک کرایا،اس موقع پر سید برہان علی گروپ ڈائریکٹر لیک سٹی،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحیی سلطان،پروفیسر ڈاکٹرسلیم اختر،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن چیمہ،عاطف خلیل بٹ،جی ایم ڈائیلسزسینٹر راحیل اشرف اورجی ایم ممبر آپریشنز لیفٹینینٹ کرنل ریٹائرڈ یونس بھی موجود تھے.

گوہراعجاز نےڈائیلسزسینٹر میں زیرعلاج مریضوں سےانتظامات اور انکی صحت بارے دریافت کیا،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحیی سلطان کا کہنا تھا کہ شیخ اعجازاحمد ٹرسٹ کی جانب سےدُکھی انسانیت کی خدمت قابل تحسین ہے۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ 16 مارچ کو اس ڈائیلسزسینٹرکو14 سال ہوجائیں گے،چودہ سال کا سفراللہ نےآسان کیا اوریہ ڈائیلسزسینٹر پنجاب کا سب سےبڑا سینٹربنا،گوہر اعجاز نےمزید کہا کہ اس ہسپتال کوعالمی سطح کا بہترین ہسپتال بنائیں گے،حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان سےدرخواست ہے کہ ٹرانسپلانٹ کےحوالےسےقائم اتھارٹی کےقوانین میں تبدیلی کی جائے۔

گوہر اعجاز اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحیی سلطان نے ڈائیلسزسینٹر میں بہترین کارکردگی دکھانےوالے سٹاف میں انعامات تقسیم کیے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer