سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت  نا ممکن

سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت  نا ممکن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہر میں نہ تو سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آسکی اور نہ ہی سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ممکن ہوئی۔

شہر میں منافع خور مافیا کا راج برقرار رہا۔ سرکاری نرخنامے کےمطابق ٹماٹرکی قیمت اسی روپے فی کلو مقررکی گئی جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹرایک سو روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔  پیاز اسی سے سو، آلو ساٹھ، لہسن تین سو، ادرک تین سو پچاس، گاجر پچاس، کھیرا ساٹھ سے اسی، شلجم تیس سے چالیس، مٹر ایک سو اسی، گوبھی ساٹھ سے اسی روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورمارکیٹ کمیٹی شہر میں اپنے جاری کردہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کروائے جبکہ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب تک سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہوگا.

اس وقت تک شہر میں سستی سبزیاں فروخت نہیں ہو سکیں گی۔

             

Shazia Bashir

Content Writer