(شاہین عتیق)مال مفت دلِ بے رحم،ایڈیشنل سیشن ججزکو دی جانے والی نئی گاڑیاں کئی ماہ سےسیشن کورٹ اور مصالحتی عدالتوں میں کھلے آسمان کےتلےخراب ہونے لگیں.
پنجاب اور دیگر اضلاع کےسول جج سےایڈیشنل سیشن جج کےعہدے پرترقی پانے والےججزکےلیے ساٹھ نئی گاڑیاں منگوائی گئیں،جن کوسیشن کورٹ اور مصالحتی عدالتوں کے باہر پارکنگ میں کھڑا کردیا گیا،قیمتی گاڑیاں کئی ماہ سےکھلے آسمان تلے کھڑی کرنےاورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہورہی ہیں۔
وکلا نےمطالبہ کیا ہےکہ یہ گاڑیاں متعلقہ ایڈیشنل سیشن ججزکودی جائیں یا انہیں کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جاے،تاکہ گاڑیوں کومزیدخراب ہونے سے بچایا جاسکے۔