ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ کے سفیر کا بادشاہی مسجد کا دورہ

تھائی لینڈ کے سفیر کا بادشاہی مسجد کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پاکستان میں تعینات تھائی لینڈ کے سفیر مسٹر پورنپاپ کا شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور لاہور میوزیم کا دورہ، اس موقع پر سفیر کے ہمراہ تھائی لینڈ ایمبیسی کے افسران اور فیملیز بھی موجود تھیں۔

پاکستان میں تعینات تھائی لینڈ کے سفیر مسٹر پورنپاپ کی لاہور آمد، شہر میں موجود ثقافتی ورثہ کو دیکھا اور بے حد سراہا، اس موقع پر سفیر کے ہمراہ تھائی لینڈ ایمبیسی کے افسران اور ان کی فیملیز بھی موجود تھیں۔ ڈیلیگیشن نے شاہی قلعہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، بعد ازاں بادشاہی مسجد اور لاہور عجائب گھر بھی گئے۔

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے تھائی سفیر کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ لاہور آیا ہوں، آکر بے حد خوشی ہوئی، ان مقامات کو یونیسکو ہیریٹیج میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ لاہور یقینا ثقافتی دارالحکومت ہے۔

تھائی سفیر نے مزید بتایا کہ لاہور آںے کا مقصد یہاں پر موجود تھائی کمیونٹی کو سفارتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، سفیر کے ہمراہ آئے تھائی ڈیلیگیٹس نے بھی قدیم عمارتوں اور عجائب گھر کی کلیکشن کو بے حد سراہا۔