ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ساہیوال کیخلاف احتجاج کرنیوالوں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

سانحہ ساہیوال کیخلاف احتجاج کرنیوالوں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سانحہ ساہیوال کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے مذاکرات کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

چونگی امر سدھو میں سانحہ ساہیوال کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کا صبر جواب دے گیا، مذاکرات کیلئے آنے والی ٹیم کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس کیخلاف نعرے لگانے شروع کردیئے، اسی دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی،  پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ ڈی ایس پی کاہنہ رضا شاہ، انسپکٹر رضوان مظاہرین سے مذاکرات کیلئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے نکلی فیملی بورے والا نہ پہنچ سکی،ساہیوال میں ہی قیامت ٹوٹ پڑی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی , گولیاں لگنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار تین بچے بھی زخمی ہوگئے جنہیں بذریعہ ایمبولینس لاہور  کے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی گئی،تینوں بچے خطرے سے باہر ہیں تاہم ننھا بچہ عمیر ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث اور منیبہ گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی ہوئی جبکہ 4 سالہ ہادیہ محفوظ ہے جسے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer