سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident, Postmaster Report
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے چار  افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی.

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق کار ڈرائیور ذیشان کو10،  خلیل کو13، نبیلہ بی بی کو4 اور 13سال کی بچی اریبہ کو6 گولیاں لگیں۔ افراد کی میتیں ورثاکے حوالے کردی گئیں ہیں جس پر لواحقین غم و غصے سے نڈھال ہیں،چونگی امرسدھو پر نعشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں، دوسری جانب ساہیوال واقعے میں ملوث اہلکاروں کو لاہور منتقل کردیا گیا اور انکے خلاف خلیل کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ 

سانحہ ساہیوال پر لاہور کی فضا سوگوار ہے ہر آنکھ اشکبار ہے، مقتولین کی رہائشگاہ چونگی امر سدھو پرتعزیت کیلئے آنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔خلیل کے بھائی کا کہنا ہے کہ کل  سے ابتک کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ  نہیں کیا نہ کوئی  زخموں پر مرہم رکھا۔تکلیف اور دکھ میں کوئی داد رسی کیلئے بھی نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے نکلی فیملی بورے والا نہ پہنچ سکی،ساہیوال میں ہی قیامت ٹوٹ پڑی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی , گولیاں لگنے سے  میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار تین بچے بھی زخمی ہوگئے  جنہیں آج بذریعہ ایمبولینس لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی،تینوں بچے خطرے سے باہر ہیں تاہم عمیر ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث اور منیبہ گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی  ہوئی جبکہ 4 سالہ ہادیہ محفوظ ہے جسے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer