سینئرصحافی و ادیب منو بھائی کی رسم قل ادا، آصف علی زرداری کی شرکت

سینئرصحافی و ادیب منو بھائی کی رسم قل ادا، آصف علی زرداری کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم:ریواز گارڈن میں منو بھائی کی رہائش گاہ پر ہونے والی رسم قل میں رہنما پی پی پی سینٹر اعتزاز احسن ، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری شریک ہوئے، بیرسٹر عامر حسن ، ایم پی اے فائزہ ملک ، سلمان غنی  ، اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مغفرت کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی منو بھائی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینئر صحافی حامد میر بھی ان کے ہمراہ تھے، مصطفیٰ قریشی ، سرمد کھوسٹ ، شاہد قادر سمیت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

آصف علی زرداری نے منو بھائی کے بلند درجات اور مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔