(نادیہ مرزا) لاہور میں دھوپ نکلنے اور بارش نہ ہونے سے سردی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک لاہور شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں دھوپ نے سردی کا زور توڑ دیا، بارش نہ ہونے اور خشک سردی سے لوگ کھانسی، زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا ہورہےہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیاہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہیں۔