سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر آگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 279.57 روپے سے کم ہوکر 279.56 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.62 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 98 پیسے سستاہوکر 331.90 روپے، برطانوی پاونڈ 1.30 روپے سستا ہوکر 380 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 77.19 روپے، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 77.34 روپے کا ہوگیا۔