ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ آنے والے زائرین کیلئے خوشخبری

 مدینہ منورہ آنے والے زائرین کیلئے خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب کے وزیرسیاحت احمد بن عقیل الخطیب نے مدینہ منورہ میں تین ہوٹلوں کا افتتاح کردیا ہے جن میں ریڈیسن ہوٹل، پیننسولا ورتھ ہوٹل اور دیار عجوہ ہوٹل شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہوٹلوں کا افتتاح مدینہ منورہ میں مہمان نوازی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور زائرین کے استقبال کی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

وزیرِ سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ ’ہم مدینہ منورہ میں مزید بین الاقوامی برانڈز متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں جس سے ہوٹلنگ کے شعبے میں اعلٰی معیار کی خدمات فراہم ہوں گی اور روزگار کے بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔‘

انہوں نے ہوٹلوں کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان ہوٹلوں میں معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ خصوصی افراد کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں آنے والے مہمانوں کو ہوٹلنگ کا ایک آرام دہ اور معیاری تجربہ حاصل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ہلٹن گروپ کے تحت دیارعجوہ ہوٹل 221، پیننسولا ورتھ ہوٹل 560 جبکہ ریڈیسن ہوٹل 165 کمروں پر مشتمل ہے۔

رمضان المبارک میں ’’ریاض الجنہ‘‘ کی زیارت کا نیا شیڈول
ٹورزم ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او قصیٰ بن عبداللہ الفاخری کا کہنا تھا کہ ’نئے ہوٹلوں سے رہائش کی گنجائش بڑھے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مدینہ منورہ میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔‘

 
 
 

Ansa Awais

Content Writer