ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 واشنگٹن :عالمی رہنماؤں سے وزیراعظم کی ملاقاتیں

 واشنگٹن :عالمی رہنماؤں سے وزیراعظم کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملے۔

 انہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

 ملاقاتوں کے دوران اہم عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں اور غیر رسمی گرمجوشی کا تبادلہ بھی ہوا۔

 واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔