ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نبگلہ دیش Vs انڈیا؛ توحید ہردوئے کی امیزنگ سینچری

 نبگلہ دیش Vs انڈیا؛ توحید ہردوئے کی امیزنگ سینچری

سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی  چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں تیسری  سینچری بن گئی۔ آج بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے نے اپنی ٹیم کے لئے شاندار سینچری انڈیا کے ساتھ پہلا میچ کھیلتے ہوئے بنائی۔  توحید ہردوئے نے آج میچ میں تسکین احمد کے ساتھ مل کر ریکارڈ بریکنگ پارٹنر شپ بھی بنائی۔ 

دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم مین پاکستان کی میزبانی مین ہو رہے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں توحید ہردوئے نے دباؤ میں محتاط بیٹنگ کی، 49 ڈوٹ بالز کھیلیں، 6  چوکے لگائے، 2  چھکے بھی لگائے۔

انڈیا کے ساتھ میچ میں  توحید ہردوئے کی سینچری 114 گیندوں سے مکمل ہوئی۔ 

توحید کی سینچری بننے کے فوراً بعد تسکین احمد آؤٹ ہو گئے۔ وہ اونچا سٹروک کھیل بیٹھے تھے۔ 

انڈیا کے ساتھ میچ مین بنگلہ دیش کے بیترز نے 49 اوورز میں 228 رنز بنائے اور ان کی آخری وکٹ باقی رہ گئی ہے۔ وکٹ پر توحید ہردوئے کے ساتھ  مستفیض الرحمان ہیں۔