ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بنگلہ دیشVsانڈیا؛ روہت شرما کے "دل کے ارماں آنسؤں میں بہہ گئے"

Rohit Sharma, City42, Champions Trophy, Dubai International Stadium, India vs Bangladesh
کیپشن: روہے سرما کی دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ففٹی کئے بغیر واپسی کا منظر

سٹی42:  پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوبئی سیگمنٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف رعونت کے ساتھ بیٹنگ کرتے روہت شرما  کو ٹائیگرز نے ففٹی نہ بنانے دی اور  آؤٹ کر کے پویلئین واپس بھیج دیا۔

  روہت شرما کی وکٹ گرانے کے بعد بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کے تاثرات دیکھنے کے لائق تھے۔

انڈیا اور بنگلہ دیش کے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہو رہے میچ میں بنگلہ دیش کے بیٹرز نے پہلے کھیل کر  229 رنز بنائے تھے۔

انڈیا کی ٹیم نے 10 اوورز میں 70 رنز بنا لئے ہیں۔ ان کا رن ریٹ بہت بہتر ہے لیکن کیپٹن روہت شرما ففٹی بنانے (ممکنہ طور پر سینچری بھی بنانے)  کی حسرت دل میں لئے آؤٹ ہو گئے۔

11 اوورز کے اختتام پر انڈیا کے 70 رنز ہیں۔ شبمن گِل 27 پر کھیل رہے ہیں اور نئے آنے والے بیٹر  ویرات کوہلی نے ابھی اکاؤنٹ نہیں کھولا۔  روہت شرما کی وکٹ تسکین احمد کے حصے مین آئی، ان کا مشکل کیچ  رشاد حسین نے قابو کیا۔