ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش Vs انڈیا؛ رشاد حسین ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے

Bangladesh vs India, Champions Trophy, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوسرے  میچ میں بنگلہ دیش کے رشاد حسین نے انڈیا کے چوتھے بیٹر اکسر پٹیل کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اکثر پٹیل کا کیچ  رشاد حسین نے خود لیا۔

31 ویں اوور میں جب انڈیا کا مجموعہ 144 رنز تھا رشاد حسین نے فلر لینتھ بال کی جو وکٹوں کی سیدھ میں گری، اکسر پٹیل نے بال کو بیٹھ کر  سویپ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ بیٹ کے اوپر والے ایج پر چڑھ گئی اور سویپ ہونے کی بجائے فضا میں اوپر گئی، وکٹ کیپر بھی مڈ وکٹ کے اوپر چڑھی بال کو کیچ کرنے کے لئے پہنچ گئے لیکن رشاد حسین نے کال کی کہ وہ کیچ لیں گے، انہوں نے سہولت کے ساتھ کیچ کیا اور اکسر 8 کے انفرادی سکور کے ساتھ واپس چلے گئے۔

اب  کہا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیش میچ میں کسی حد تک واپس آ گیا ہے۔

34 اوورز کے اختتام کر چار وکٹین کھونے کے بعد انڈیا کا سکور ۔۔۔ رنز ہے۔ انڈیا کو  96 گیندوں سے  72 رنز بنانا ہین جو کوئی بڑا ٹارگٹ نہیں۔