ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش بھارت میچ کی لائیو براڈ کاسٹ؛ ایونٹ لوگو سے پاکستان کا نام غائب

Champions Trophy 2025, City42

وسیم عظمت: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستان مین انعقاد کو روکنے کے لئے دن رات سازشیں کرنے والے گروہ کی سازش ایک بار پھر کام کر گئی، پہلے سازش کر کے بھارت کو ایونٹ میں شریک ہونے کے لئے پاکستان آنے سے روکا، اب سازش کر کے بھارت میں بہت زیادہ دیکھے جانے والے میچ کے دوران ٹی وی سکرینوں  پر پاکستان کا نام نہیں آنے دیا۔  

آج بنگل ہدیش اور انڈیا کا چیمپئینز ٹرافی میں پہلا میچ آئی سی سی کے منطور کردہ براڈ کاسٹرز نے لائیو نشر کیا تو ٹی وی سکرینوں پر ایونٹ لوگو میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔

اس حرکت سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ معاملہ سکیورٹی کا تھا ہی نہیں، پاکستان میں نو تعمیر سٹیڈیمز کے معیار پر انہیں کبھی شبہ نہیں تھا، معاملہ نئی دہلی کی حکومت پر فائض مودی سرکار کی ہٹ دھرمی، تعصب اور بے سبب دشمنی کا تھا  جس کے سبب بھارتی کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان مین چیمپئینز ٹرافی کے میچوں میں ٹیم نہیں بھیجی اور پاکستان کو بھارتی ٹیم کے لئے دبئی میں الگ سے انتظام کرنا پڑا۔ یہ بات آج اس وقت ثابت ہو گئی جب دبئی کے سٹیڈیم میں ہو رہے بنگلہ دیش بھارت میچ کو آئی سی سی کے براڈ کاسٹر نے ٹی وی سکرینوں پر نشر کیا تو  "ایونٹ لوگو" میں پاکستان کا نام شامل نہیں تھا۔ 

نقصان پہنچنے کے بعد غلطی تسلیم!

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے کے معاملے پر آئی سی سی نے اپنی "غلطی" تسلیم کرلی ہے۔ لیکن پاکستانی فینز اور مبصرین یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ بھارت میں بہت زیادہ دیکھے جانے والے اس میچ کے ایونٹ لوگو سے پاکستان کا نام "غلطی سے"  نکل سکتا ہے۔ کوینکہ اس بہت زیادہ دیکھی جانے والی لائیو براڈ کاسٹ کے ہر چھوٹے سے چھوٹے ایشو کو کئی کئی لوگ کئی سطحوں پر دیکھ رہے ہوتے ہیں مبادا کوئی غلطی ہو جائے۔

 آج بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام غائب دیکھ کر  کرکٹ فینز اور خاص طور سے پاکستانی فینز نے سوالات اٹھائے تھے۔ کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم سے براہ راست نشر ہونے والے چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ کے براڈ کاسٹ  میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔

اب آئی سی سی نے اس معاملے میں تکنیکی خرابی کا عذر پیش کیا ہے۔

پاکستانی فینز  کا کہنا ہے کہ ہے تو تکنیکی خرابی، لیکن یہ خرابی بعض متعصب شخصیات کے ذہنوں کے اندر ہے، سسٹم میں نہیں۔

 آئی سی سی کے ترجمان نے عذر پیش کیا، گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہوجائےگی۔ آئی سی سی کے ترجمان نے گناہ سے بدتر عذر گناہ یہ بتایا کہ "میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔"

ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کے کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے، پاکستان کا نام صرف براڈ کاسٹ کے لوگو سے چیمپئینز ٹرافی کے میزبان پاکستان کا نام غائب رکھا گیا۔