ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکوائر کی گئی اراضی  کا 50  سال سے معاوضہ نہ دینے کا معاملہ، بلیغ الزمان نے معافی مانگ لی

 ایکوائر کی گئی اراضی  کا 50  سال سے معاوضہ نہ دینے کا معاملہ، بلیغ الزمان نے معافی مانگ لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب حکومت کے سڑک کے لئے ایکوائر کی گئی اراضی  کا 50  سال سے معاوضہ نہ دینے کا معاملہ، سرکاری وکیل بلیغ الزمان نے بروقت جواب جمع نہ ہونے پر عدالت سے معافی مانگ لی ، بحث کی ذمہ داری بھی دوسرے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پر ڈال دی ۔

پنجاب حکومت کے سڑک کے لئے ایکوائر کی گئی اراضی  کا 50  سال سے معاوضہ نہ دینے کا معاملہ ,ہائیکورٹ  پچاس سال تک اراضی کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے متعلق کیس کی سماعت ,بروقت جواب جمع نہ کروانے پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان نے عدالت سے معافی مانگ لی  دلائل کی ذمہ داری بھی دوسرے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پر ڈال دی ,عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء  کو بحث کے لئے طلب کرلیا جسٹس انوار حسین نے شہری خواجہ حامد علی کی درخواست پر سماعت کی ،محکمہ مواصلات کے افسران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان  کے ہمراہ پیش  ہوئے، ایڈییشنل  ایڈوکیٹ جنرل نے کہا عدالتی حکم پرشق وار جواب کی  رپورٹ پیش کردی ہے ، جسٹس انوار حسین نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا متعلقہ افسران کو کہیں کہ وہ لاء افسر کو بھی  بروقت جواب کی کاپی فراہم کیا کریں ، سرکاری وکیل بلیغ الزمان نے جواب دیا بروقت  رپورٹ و جواب جمع نہ کرنے پر سوری  سر  ۔فاضل جج نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ’کوئی ایشیو نہیں ، محکمے کو لیٹر لکھیں کہ بروقت جواب نہ جمع کروانے پر لاء افسر کو دقت ہوتی ہے، بروقت جواب جمع نہ ہونے پر کورٹ کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے، بتائیں ، اب جواب جمع ہوچکا  ، بحث آپ کریں گے ،یا کوئی اور ، سرکاری وکیل بلیغ الزمان نے جواب دیا جی بحث میں نہیں ، کوئی اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کرے گا،‘ عدالت نے کیس کی مزید سماعت  بارہ مارچ تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer