ویب ڈیسک: چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا،فخر زمان انجری کے باعث ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پسلیوں میں کھچاؤ کی وجہ سے فخرزمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے،ڈاکٹرز نے فخر زمان کو مکمل آرام کر نے کا مشورہ دیا ہے
فخرزمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں فیلڈںگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق فخرزمان دبئی روانہ ہو نے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے ۔
دوسری جانب پی سی بی نے فخرزمان کے متبادل کےلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں فخرزمان کی جگہ امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے۔