شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار

شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)گزشتہ روز ہونیوالی بونداباندی سےشہر کا موسم خوشگوار ،  درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ہوا کی رفتار چودہ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔