(ویب ڈیسک) اپنے محل تک محدود ہو جانے کے باوجود ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الیزبتھ دوئم پر کورونا کے اثرات نمودار ہوئے،ملکہ کی چند روز قبل اپنے بڑے بیٹے سے ملاقات ہوئی تھی، ملکہ کے بیٹے شہزادہ چارلس کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ملکہ برطانیہ کو سب سے زیادہ برطانیہ پر حکومت کرنے کا اعزاز حاصل ہے،ملکہ ونڈسر کاسل میں ہلکی پھلکی مصروفیات جاری رکھیں گی۔
شاہی محل سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملکہ برطانیہ نے اپنی عوامی سرگرمیاں منسوخ کردیں اور صرف ضروری کاموں کی انجام دہی میں خود کو مشغول رکھا ہے۔ ملکہ برطانیہ میں معمولی نوعیت کی علامات ہیں، ان کی مجموعی صحت بہتر ہے ، وہ شاہ محل قلعہ ونڈسر میں مقیم ہیں جہاں ماہر معالجین ان کی دیکھ بحال کے لیے موجود ہیں۔