لائیو رپورٹنگ کے دوران رپورٹر ڈاکو کے ہتھے چڑ گیا

لائیو رپورٹنگ کے دوران رپورٹر ڈاکو کے ہتھے چڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بعض اوقات رپوٹنگ کے دوران عجیب و غریب واقعات رونما ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے رپورٹر کو عموماََ شرمندگی کا سامنہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جنوبی امریکی ریاست ایکواڈور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں لائیو  رپورٹنگ کے دوران مسلح چور رپورٹر اور دیگر ٹیم سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔

یہ منظر کیمرے نے بھی قید کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم کے باہر ایک رپورٹر لائیو براڈ کاسٹنگ میں مصروف تھا کہ اچانک کیپ اور ماسک لگائے ایک نوجوان بندوق دکھا کر رپورٹر اور ان کی ٹیم سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔

جیسے ہی چور سب کے اسمارٹ فون چھین کر فرار ہوتا ہے تو کیمرہ مین اس کا تعاقب کرتا ہے اور چور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔

رپورٹر نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ دوپہر ایک بجے پیش آیا۔
 
 
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer