راؤ دلشاد حسین: میٹروپولیٹن کارپوریشن کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کنال 17 مرلہ قیمتی اراضی واگزار کرالی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا واگزار کرائی گئی اراضی پر شالامار زون اور گلبرگ زون کے دفاتر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی کی نگرانی میں سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کے مطابق موضع اچنت گڑھ میں 10 کنال 17 مرلہ قیمتی اراضی واگزار کرالی گئی، ایم سی ایل کی ملکیتی سات کنال اراضی پہلے ہی واگزار کرائی جاچکی ہے۔
3 کنال 17 مرلہ پر قبضہ مافیا نے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا۔ حکم امتناعی خارج ہونے پرپختہ سٹرکچر کو مسمار کردیا گیا۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 25 کروڑ سے زائد ہے۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا۔