ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں بری طرح ناکام

پولیس ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں بری طرح ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، وہ محتاجِ بیان نہیں۔ ان عوامل کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات کی خبریں نظر تو آتی ہیں لیکن ارباب اختیار خصوصا پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے لیکن عموما رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری شادی بیاہ کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوجاتا ہے۔

آج کل کی نوجوان نسل میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے۔ اس کے باوجود اکثر پولیس اہلکار اس کا نوٹس نہیں لیتے یا اس وقت کارروائی کرتے ہیں جب فائرنگ سے قیمی جان کا ضیاع ہوجاتا ہے۔

چوہنگ کے علاقے شیرشاہ کالونی میں سرعام فائرنگ کرنیوالے ملزمان ننھا بھٹی عرف حبیب بھٹی اور اس کا بیٹا شمشیر بھٹی عرف گوگا شامل ہیں۔ شراب کے نشے میں دھت ملزمان کار میں سوار ہو کر شیر شاہ پہنچے اور اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملزمان نے چند روز قبل صدیق جٹ کے سالے کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

دوسری جانب واقع کی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس کی جانب سے نہ تو ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی ہوسکی اور نہ کوئی مقدمہ درج کیا گیا۔