ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اجناس کی غیرقانونی فروخت، پابندی کیلئے مراسلہ جاری

بھارتی اجناس کی غیرقانونی فروخت، پابندی کیلئے مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: بھارتی اجناس کی غیرقانونی فروخت کامعاملہ، مارکیٹ دکانداروں کو خریدوفروخت فوری روکنے کیلئے خط لکھ دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ عثمان منان شیخ نے دکانداروں کو خط لکھا۔ مراسلہ میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ بھارتی اجناس اورپھل وغیرہ کی فروخت پر مکمل پابندی ہے۔ دکاندار ممنوعہ اجناس کی فروخت فوری طور پر بند کردیں۔

جبکہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مراسلہ کی کاپی ڈپٹی کمشنر و متعلقہ انتظامیہ کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔