ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمپریسر کے استعمال پر منقطع گیس کنکشن مشروط طور پر بحال کرنیکا فیصلہ

کمپریسر کے استعمال پر منقطع گیس کنکشن مشروط طور پر بحال کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے سردیوں میں کمپریسر کے غیر قانونی استعمال پر منقطع ہونے والے کنکشن مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، صارف کو آئندہ کمپریسر استعمال نہ کرنے کا حلف نامہ کمپریسر کمپنی کو جمع کرانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں ایک ہزار کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیے گئے تھے، موسم میں تبدیلی اور گیس کی کھپت میں کمی کے بعد کنکشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے پر تین ماہ تک کنکشن منقطع رکھے، ایس این جی پی ایل نے صارف کا کنکشن تین شرائط کی بنیاد پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنرل مینجر لاہور ریجن قیصر مسعود نے بتایا کہ آئندہ کمپریسر استعمال نہ کرنے کے حلف پر کنکشن بحال ہوگا، لیبارٹری رپورٹ میں میٹر کلیئر ہونے پر کنکشن بحال کیا جائے گا۔ صارف کو کنکشن کی بحالی کے لیے کمپریسر بھی جمع کرانا ہوگا۔

جنرل مینجر نے بتایا کہ میٹر ٹمپر ہونے پر ڈی ٹیکشن بل وصول کیا جائے گا۔ حلف نامے کے باوجود کمپریسر استعمال کرنیوالوں کا کنکشن مستقل بنیادوں پر منقطع کر دیا جائے گا۔