پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے گریڈ1 سے 4 سکیل کے ملازمین سراپا احتجاج

پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے گریڈ1 سے 4 سکیل کے ملازمین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نادیہ مرزا) پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے گریڈ1 سے 4 سکیل کے ملازمین سراپا احتجاج ، احتجاج کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین مستقل نہ کیے جانے پرایم ایس آفس کے باہر سراپا احتجاج ہیں، انکا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ انہیں ریگولر نہیں کر رہی ، جس کے باعث وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔

احتجاج کرنے والوں میں پیرامیڈیکل سٹاف اور آلائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ملازمین شامل ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ مختلف شعبوں میں 10 سال سے زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں ،حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے کہ تمام ملازموں کو ریگولرکیا جائے ، اس کےباوجود انتظامیہ کےکان پر جوں تک نہیں رینگی۔

احتجاج کے باعث دور دراز کے شہروں سے آئے مریض بھی رل گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جابنب سے پہلے اطلاع نہیں دی جاتی جس کی وجہ انہیں خواری کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کےملازمین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں مستقل نہ کیا گیا تو احتجاج جاری رہے گا۔