سٹی 42: پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائزز خریدنے کے خواہشمند افراد کی بڈ پر ڈاکومنٹس جمع کروانے کی تاریخ میں دوسری مرتبہ تبدیلی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل نئی ٹیموں کے لیے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر مقرر کردی گئی۔ہفتہ اتوار کو بینک بند ہونے کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔ اس سے قبل پہلی تاریخ 15 دسمبر، دوسری 22 دسمبر رکھی گئی تھی ۔
ٹیکنیکل بولی 24 دسمبر شام 4 بجے تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،پی ایس ایل نئی فرنچائزز کے تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان کا اعلان 27 دسمبر کو ہوگا۔
پی ایس ایل نئی ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اوپن آکشن میں ہوگی۔دو نئی ٹیموں کی بڈنگ آٹھ جنوری کو شام 4 بجے ہوگی۔