ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمت میں کمی ،بڑی وجہ سامنے آگئی

آٹے کی قیمت میں کمی ،بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:  پنجاب میں آٹے کی قیمتوں اور معیار کے حوالے سے شہری شدید نالاں نظر آ رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے آٹے کی قیمتیں نسبتاً کم رکھی گئی ہیں جبکہ سرکاری نرخوں پر دستیاب آٹے کا معیار بہتر بنانے میں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

شہریوں کے مطابق پرائیویٹ کمپنیاں 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کر رہی ہیں، جبکہ فلور ملوں کی جانب سے حکومتی نرخوں پر فراہم کیا جانے والا 10 کلوگرام آٹا 905 روپے میں دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح 20 کلوگرام آٹے کی قیمت 1808 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کے معیار میں مسلسل شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث شہری مجبوراً پرائیویٹ کمپنیوں کا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، حالانکہ وہ سستا بھی دستیاب ہے۔

شہریوں نے پنجاب حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ سرکاری آٹے کا معیار فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور ساتھ ہی آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔