ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں، بیٹی کے قتل کا کیس، ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ

ماں، بیٹی کے قتل کا کیس، ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:ماں، بیٹی کے قتل کا کیس، عدالت نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کردی۔

ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا تھا، برکی پولیس نے مقدمہ میں 201 اور 302کی دفعات شامل کی گئیں،ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ شواہدکی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرملزم کوجلدکیفرِکردارتک پہنچایاجائیگا۔ 

واضح رہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ 3ملزم گرفتار کئے گئے ہیں، ڈی ایس پی عثمان حیدرہی قاتل نکلا، ملزم سرکاری گاڑی میں بیوی وبیٹی کےہمراہ ہوٹل سےکھاناکھاکرواپس گھرجارہاتھا۔

ملزم نےگھریلوناچاقی کی بناپررنگ روڈپرفائرنگ کرکےبیٹی اوربیوی کوقتل کردیا،ملزم نےبیوی کی لاش کوکالاشاہ کاکوکےقریب کھائی میں پھینک دی۔

بیٹی کی لاش کوکاہنہ کےعلاقےمیں گندےنالےمیں پھینک دیاتھا،ملزم نےجرم چھپانےکیلئےاہلیہ و بیٹی کےاغواکامقدمہ درج کرایا۔

ملزم اوراس کی بیوی کےدرمیان پلاٹ کےلین دین پرتکراررہتاتھا،بیٹی ماں کاساتھ دیتی تھی اس لیے اُس کوبھی قتل کردیا، ملزم کوپیشہ ورانہ صلاحیت کوبروئےکارلاتےہوئےگرفتارکیاگیا۔