ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت میں 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان

کویت میں 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کویت حکومت نے سال 2026 کی پہلی سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت نئے سال کے آغاز پر اور شبِ معراج کے موقع پر مجموعی طور پر 6 سرکاری تعطیلات دی جائیں گی، جس سے شہریوں کو جنوری میں دو طویل ویک اینڈز کی سہولت حاصل ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی کابینہ نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لیے نئے سال پر تین روزہ تعطیلات کی منظوری دی ہے۔ فیصلے کے تحت جمعرات یکم جنوری 2026 کو سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ چونکہ کویت میں جمعہ اور ہفتہ پہلے ہی ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، اس لیے یہ تعطیلات مجموعی طور پر تین دن پر محیط ہوں گی۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام اتوار 4 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا، تاہم بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے اپنی انتظامی ضروریات کے تحت تعطیلات کے دوران بھی خدمات جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ شبِ معراج کے موقع پر بھی تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ شبِ معراج کی سرکاری تعطیل جمعہ 16 جنوری 2026 کو ہوگی۔ چونکہ جمعہ پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہے، اس لیے حکومت نے ہفتہ 17 جنوری اور اتوار 18 جنوری کو بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اتوار کو متبادل تعطیل قرار دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام پیر 19 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا۔یوں جنوری 2026 میں کویت کے شہری بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ دو طویل ویک اینڈز یا مجموعی طور پر 6 دن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔