بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پھر سے پہلے نمبر پر

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پھر سے پہلے نمبر پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پھر سے پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ شبمن گل کا 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے ،ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولنگ کی رینکنگ میں انگلینڈ کے باؤلر عادل رشید کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جبکہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں عثمان خواجہ کی تین درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔