ن لیگی ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عائد پابندی ختم

ن لیگی ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عائد پابندی ختم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 18ممبر صوبائی اسمبلی کو کل کے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ، جسٹس شاہد بلال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا .

لاہور ہائیکورٹ کے جج  جسٹس شاہد بلال نے  18 ن لیگی ارکان کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت کی،  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی اراکین اسمبلی پر اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے ، جبکہ گورنر پنجاب نے  وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے،  اس لیے اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ سمجھتے ہیں سپیکر ا ن ارکان کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دیں گے ؟، جس پر وکیل نے کہا کہ سپیکر رولز کے مطابق اسمبلی کو چلاتے ہیں، جسٹس شاہدبلال حسن  نے کہا کہ کچھ دیر میں فیصلہ سناتے ہیں، اس نقطے پرفیصلہ محفوظ کر رہے کہ ارکان کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں، یا نہیں۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے تمام ارکان کو کل کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی، ذرائع کے مطابق  ایم پی اے میاں عبدالرؤ ف ، راحیلہ خادم حسین ،ذیشان رفیق ، پیر اشرف رسول ،صبا صادق،عظمی بخاری،سمیع اللہ خان، ربیعہ نصرت، کنول لیاقت ،رابعہ فاروقی، راحت افزا، سعدیہ ندیم، سنبل مالک  اور نفیسہ امین اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔