اسلام آباد سے کراچی آنیوالے مسافر کی دوران پرواز روح پرواز ہوگئی

اسلام آباد سے کراچی آنیوالے مسافر کی دوران پرواز روح پرواز ہوگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد سےکراچی آنے والی نجی ائیرلائن میں مسافر دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سےکراچی آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 505 میں دوران سفر 19 سال کے حنین فاروق کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی، مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کی گئی، مسافر کو طیارے سے باہر لاکر ڈاکٹرز نے چیک کیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-20/news-1671518432-4887.jpg

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ اسلام آباد سےکراچی آرہا تھا، وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا،  متوفی مسافر بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی تھا۔نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 505 رات 12 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچی تھی