ویب ڈیسک: جب بھی ہم گرم دودھ کی آواز سنتے ہیں، ہمیں اپنا بچپن یاد آ جاتا ہے۔ مائیں بچوں کو دودھ ختم کرنے کے بدلے میں بہت سے دیگر لالچ دیتی تھی۔ مائیں ہمیشہ ٹھیک کہتی تھیں کیونکہ دن میں گرم دودھ کے ایک گلاس میں کئی فوائد چھپے ہیں۔
بے شک دودھ کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے مگر اس میں اور بھی بہت کچھ چھپا ہے۔
ماہرین گرم دودھ پینے پانچ بنیادی فوائد بتاتے ہیں:
1۔ گرام دودھ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق چینی کے بغیر گرم دودھ رات کو سونے سے پہلے پئیں تو یہ آپ کا شوگر لیول بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
2۔ نیند کے لئے بہتر ہے؟
گرم دودھ پینے سے ذہن اور جسم پرسکون رہے گا۔ بستر میں جانے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ سے آپ کی پرسکون اور اچھی نیند سوئیں گے کیونکہ اس میں شامل ٹریپٹوفین کے عناصر اچھی نیند میں مدد دیتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ گرم دودھ کا ایک گلاس رات کو آپ کا ہاضمہ اور قوت مدافعت مضبوط کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
3۔ وزن میں کمی
آپ حیران ہوں گے کہ ماہرین گرم دودھ کو وزن کم کرنے میں بھی اس بہت مددگار قرار دیتے ہیں کیونکہ گرم دودھ رات کے وقت آپ کی بھوک مٹانے کا کام بھی کرتا ہے۔
4۔ عورتوں کی ہڈیوں کی مضبوطی
ماہرین کہتے ہیں کہ گرم دودھ میں ایسے غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو انسانی اور خاص طور پر عورتوں کی ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ گرم دودھ ہڈیوں سے جڑی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔
5۔ دانتوں کی حفاظت
گرم دودھ آپ کے دانتوں کو توانا اور منہ کی بدبو سے بچاتا ہے۔ دودھ میں ایسے اجزء ہیں جو دانتوں کے اندر چھپے کیڑوں کا مقابلہ کرتا ہے اور آپ کو دانتوں کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔