ابھی تو لاہور میں قدم رکھا ہے، انکی باؤلنگ پر انہیں سکسر ماروں گا، آصف زرداری

zardari and benazir
کیپشن: zardari and benazir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ابھی تو میں نے لاہور میں صرف قدم رکھا ہے ،انکی وکٹ پر ا ن کی بولنگ پر میں سکسر ماروں گا ۔میرے لیے دعا کرنا مجھے اللہ ہمت دے ،پاکستان بنانا ہے، یہ آسان ہے جو ان سے بنتا نہیں ہے،یہ سمجھتے بھی نہیں ہے، وقت آئے گا ان کو سننا بھی پڑے گا اور سمجھنا بھی پڑے گا۔ 

نواب  شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو نوکریاں دی ہیں، بینظیر کہتی تھیں میں چولہے جلاوں گی بجھاؤں گی نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ جب بھی کوئی مصیبت آئی ہے، پیپلز پارٹی نے سنبھالا ہے، مشرف کے دور میں آٹا نہیں تھا ،چینی باہر سے لینی پڑ رہی تھی،ہم نے ایک سال میں پاکستان کو خود کفیل کردیا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے نہیں سیاست نے انہیں پسند کیا ہے،پیپلز پاور کے خلاف جو بھی آئے گا وہ بہہ جائے گا۔ ان سب کو سمجھ نہیں آتی،ہم  انہیں سمجھائیں گے اور میدان سے سب کو دوڑائیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ  فرماتے ہیں کہ کوئی طریقہ بنائیں کوئی فارمولا بنائیں، میں نے کہا تمھارے فارمولوں نے ہی ملک کا خانہ خراب کیا ہے۔میں نے بھی کہہ دیا ہے پہلے اس کی چھٹی کرو پھر ہم سے بات کرو،ان کی چھٹی کرنے کے بعد ہم سنبھالیں گے پاکستان اور ہم سنبھال سکتے ہیں۔