وکلاء مقدمہ ہارنے پر جج سے لڑنے کی بجائے اپیل کا حق استعمال کریں: چیف جسٹس پاکستان

وکلاء مقدمہ ہارنے پر جج سے لڑنے کی بجائے اپیل کا حق استعمال کریں: چیف جسٹس پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(ملک اشرف)چیف جسٹس آف  پاکستان گلزاراحمد نے  کہاہے کہ عدلیہ میں زیادہ سے زیادہ جمہوری اقدار لائیں گے اورانہیں اقدار کے تحت آگے بڑھائیں گے۔ وکلاء کوچاہئے کہ وہ کیس لڑیں۔مقدمہ ہارنے کی صورت میں جج سے لڑنے کی بجائے اپیل کا حق استعمال کریں.

پنجاب بارکونسل کی عمارت کی توسیع اور سنٹر آف ایکسیلینس اینڈبائیومیٹرک سسٹم کے افتتاح کی تقریب میں خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ ہم جمہوری اقدارکواپنے نظام میں زیادہ سے زیادہ لائیں ۔اس کے مطابق چلیں۔ ہڑتال کاکلچرختم کرنے پروکلاء برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا ججز کی تعیناتیوں میں وکلاء کی مشاورت کوشامل کرکے مزید ججز تعینات کئے جائیں گے۔ وکلاء کومتشدد نہیں ہونا چاہیے۔ میں بھی اپنی وکالت کے آغاز میں پرجوش تھا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان ننے کہ اس تاثرکوختم ہونا چاہئے کہ دادا کیس دائرکرتا ہے اور پوتے کو فیصلہ ملتا ہے۔

آج سوشل میڈیاکے ذریعے مانیٹرکیا جاتا ہے۔اب کسی بات کو نہیں چھپایا جاسکتا۔ ہمیں پسے ہوئے عوام کو حقوق دلانے ہیں۔تقریب میں جسٹس محمد امیر بھٹی،جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس علی باقر نجفی،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی،وکلاء رہنماء احسن بھون ،اعظم نذیر تارڑ،شفقت محمودچوہان،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

Shazia Bashir

Content Writer