ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسان نیازی نے  پی آئی سی واقعہ کی ساری ذمہ داری بزدار حکومت پرڈال دی

حسان نیازی نے  پی آئی سی واقعہ کی ساری ذمہ داری بزدار حکومت پرڈال دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے پی آئی سی واقعہ کی ساری ذمہ داری بزدارحکومت پرڈال دی، کہا کہ واقعے پر وزیراعلی کوپیغام پہنچائے کہ معاملات خراب ہو رہے ہیں مگران کی جانب سے مکمل خاموشی رہی، بتایا جائے میرا گناہ کیا ہے، حسان آبدیدہ ہوگئے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ کی غفلت کو دبا کرساری ذمہ داری ان پرڈال دی گئی، گاڑی جلانے یا پی آئی سی پر حملے کا ثبوت دیا جائے۔ حسان نیازی نے مطالبہ کیا کہ آئی سی یو کے اندر کس نے مریض کا ماسک اتارا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےلائی جائے۔

حسان نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو واقعے پرفون کیے اور پیغام دیا لیکن ان کی جانب سے خاموشی رہی، واقعے کی مکمل رپورٹ وزیراعظم کودوں گا۔ حسان نیازی نے کہا کہ پی آئی سی میں جس نے بھی برا کیا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Shazia Bashir

Content Writer