منی لانڈرنگ اور سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل

منی لانڈرنگ اور سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) صوبہ بھر سے منی لانڈرنگ سمیت ہر قسم کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اینٹی سمگلنگ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔

چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سر براہی میں ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی جی پنجاب، ڈی جی رینجرز اور حساس اداروں سمیت دیگراعلیٰ افسروں نے شرکت کی،تمام اداروں کے تعاون سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزشروع کرنے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں صوبے بھر میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیئے تمام ایجنسیز کو باہمی تعاون سے دیئے گئے ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر سے منی لانڈرنگ اور ہنڈی کے کاروبار کی روک تھام اور مختلف قسم کی اشیاءسمیت انسانی سمگلنگ، منشیات کی روک تھام او ر ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے جیسی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے 14رکنی صوبائی اینٹی سمگلنگ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer