ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واپڈا افسران کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

واپڈا افسران کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: City42- Wapda
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) واپڈا افسران کے لئے بڑی خوشخبری، اتھارٹی نے تین سال کے بعد  محکمانہ امتحان میں شریک ہونے کی شرط ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران اگلے گریڈ میں ترقی پانے کے لئے محکمانہ امتحان دیتے ہیں، جو واپڈا کیڈمی کی جانب سے لئے جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ واپڈا کی جانب سے ترقی پانے کے بعد تین سال تک امتحان نہیں دیا جا سکتا تھا لیکن اب یہ شرط ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 افسران سنیارٹی لسٹ کے مطابق محکمانہ امتحان دے سکیں گے جس کی وجہ سے ترقی پانیوالوں کو مزید آسانی ہو جائے گی اور وقت بھی بچے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer