ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے قبل دولہا پُراسرار طور پر غائب، دلہن پیا کی منتظر

شادی سے قبل دولہا پُراسرار طور پر غائب، دلہن پیا کی منتظر
کیپشن: City42 -Groom Missing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس): شادی سے تین روز قبل24 سالہ دولہا پُراسرار طور پر غائب ہوگیا،  پولیس عرفان کی تلاش کے لیے ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج تک حاصل نہ کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  سٹاک ایکسچینج کا ملازم عرفان اپنی شادی سے تین روز قبل دفتری اوقات میں لاپتہ ہو گیا ۔جس کا 9 روز گزرجانے کے بعد بھی سراغ نہ لگ سکا۔ والد رمضان کے مطابق عرفان آفس سے کسی کو پارسل دینے نکلا اورواپس نہ آیا۔ پارسل ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوا ہے۔

شہنائی والے گھر میں اب ڈر اور خوف نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ دلہن بارات کے ساتھ تو نہ آئی لیکن عرفان کی واپسی کی امید لیے اس کےگھر آبیٹھی ہے۔عرفان کی والدہ نے وزیراعلی پنجاب سے التجا کی ہے کہ اس کے لخت جگر کو تلاش کیا جائے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عرفان کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہ تھی۔ اگر پولیس سٹاک ایکسچینج دفتر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لے تو یہ معمہ کسی حد تک حل ہو سکتا ہے۔