ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کرایوں میں10فیصد کمی کا اعلان

صدر منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کرایوں میں10فیصد کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

صدر منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیر علی نے حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کمی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ مہنگائی اور کرایوں میں بھی واضح کمی آئے گی۔

حاجی شیر علی نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔