کلیم اختر:چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے ایف بی آر نے نئی سکیم متعارف کرانے کے بعد آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آمنی فیض بھٹی اور کمشنر آئی آر زون ون لاہور سہیل فیض نے کی۔ اجلاس میں چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی نئی سکیم کے خدوخال اور اس کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں میڈیا بریفنگ میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی طریقہ کار کے تحت سکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد انہیں ٹیکس معاملات میں آسانی فراہم کرنا اور ٹیکس نظام کا حصہ بنانا ہے۔
حکام کے مطابق آگاہی مہم کے ذریعے چھوٹے دکانداروں کو نئی حکومتی سکیم کے طریقہ کار اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آسان طریقے سے ٹیکس نظام میں رجسٹر ہوسکیں۔